چندی گڑھ: ہریانہ میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 6.64فیصد ہونے پر، جو ملک میں سب سے زیادہ ہے ، اپوزیشن کانگریس اور انڈین نیشنل لوک دل نے ریاست کی بی جے پی کی مخلوط حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے آج الزام لگایا کہ یہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ہے ۔کانگریس کے رکن پارلیمان دیپیندر ہڈا نے یہاں جاری بیان میں الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح 6.64 فیصد اور بے روزگاری کی شرح 34.1ہو گئی ہے ۔ وزیراعلی منوہر لال کھٹر بے روزگاری کے اعدادوشمار دینے والی سی ایم آئی ای پر قانونی کارروائی کرنے کی مانگ کررہے ہیں۔