نئی دہلی: دنیا کے قدیم طبی طریقہ علاج میں سے ایک یونانی کی وراثت کو محفوظ رکھنے والی کمپنی ہمدرد لیبارٹریز نے مسلح افواج اور پولیس فورس کے جوان صحت مند رکھنے کے مقصد سے ‘صحت ہے تو وطن ہے ’ مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے ۔کمپنی نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے اپنے پروڈکٹ پر خصوصی رعایت کے بعد یہ مہم شروع کی ہے ۔ مہم کے دوسرے مرحلے میں ہمدرد مسلح افواج اور پولیس، کوسٹ گارڈ، بارڈر سیکورٹی فورس (بیایس ایف) کے جوانوں کے لیے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے ۔ مہم کے ایک حصے کے طور پر غازی آباد اور دہلی کی مختلف پولیس کالونیوں میں ہیلتھ کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ ہمدرد لیبارٹریز (میڈیسن ڈویژن) کے صدر اور منیجنگ ٹرسٹی عبدالمجیدنے کہا ‘‘ہر فرد کے لیے خود کی دیکھ بھال ضروری ہے ۔ ہم سب کو معیاری صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اپنی مسلح افواج اور پولیس کو قوم کی بے لوث خدمت کے لیے ان کی دیکھ بھال کرنے کو اہم سمجھتے ہیں۔ ہم یہ مہم مسلح افواج اور کو قوم کی پولیس کے نام وقف کر کے اپنا اظہار تشکر کرتے ہیں۔