حیدرآباد۔16مارچ(سیاست نیوز) اب جلد ہی ہندستان میں تیار کیا جانے والی آئی فون 13 ہندستانی ایپل فون کے استعمال کنندگان کے ہاتھ میں ہوگا ۔ ایپل کمپنی نے فیصلہ کیا ہے جلد ہی اپنے ہندستانی مرکز میں تیار کئے جانے والے آئی فون13 کو بازار میں لایا جائے اور ان کی فروخت کا آغاز کیا جائے گا۔ عرصہ دراز سے میڈ ان انڈیا آئی فون کے بازار میں آنے کی خبریں گشت کر رہی تھیں لیکن اب کمپنی کی جانب سے اس بات کی توثیق کردی گئی ہے کہ کمپنی کے چینائی میں واقع مرکز میں تیار کئے جانے والے میڈ ان انڈیا ایپل 13 فون بازار میں لائے جائیں گے ان کے علاوہ آئی فون 11اور آئی فون 12 اور آئی فون SE تیار کئے جاچکے ہیں۔ہندستان میں آئی فون کی تیاری کا عمل تو شروع ہوچکا ہے لیکن اس کا راست فائدہ آئی فون کے استعمال کنندگان کو کچھ نہیں ہوگا بلکہ وہ صرف اپنے ملک میں تیار کئے گئے آئی فون کے استعمال کے متحمل ہونگے ۔م
کیونکہ ہندستان میں آئی فون کی تیاری سے آئی فون کی قیمتوں میں کسی بھی طرح کی کمی کی توقع کرنا فضول ہے کیونکہ ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون کے عالمی بازار میں قیمتوں کے مطابق ہی یہاں تیار کئے جانے والے فون کی بھی رکھی جائے گی ۔ چینائی میں موجود آئی فون کی تیاری کے مرکز میں نئے آئی فون کی تیار کئے جانے کے فیصلہ کے بعد کہا جا رہاہے کہ ہندستانی بازار میں آئی فون کے خریداروں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا اور ہندستان میں تیار کئے جانے والے آئی فون کی دنیا کے دیگر علاقوں میںبھی مانگ میں اضافہ ہوگا ۔م