پورٹ او پرنس : ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں ایک چھوٹا طیارہ گنجان آباد سڑک پر گر کر تباہ وہ گیا،جس کے نتیجہ میں پائلٹ سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔ شہری ہوابازی کے ادارے کے مطابق طیارے نے پورٹ او پرنس کے ہوائی اڈہ سے سہ پہر کے وقت اڑان بھری تھی۔ طیارہ ہیٹی کے شہر جیسمل جارہا تھا۔ بعد میں طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث مدد کا سگنل دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پائلٹ کی موت ہاسپٹل لے جانے کے بعد ہوئی۔ تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کو لینڈنگ کا موقع نہ ملا اور وہ مصروف سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا۔