یشودھا ہاسپٹل کے ڈاکٹر ہری کشن یورپی اسوسی ایشن کے قومی ڈیلیگیٹ منتخب

   

حیدرآباد :۔ یشودھا ہاسپٹلس کے پلمانولوجسٹ ڈاکٹر ہری کشن کو برانکولوجی اینڈ انٹرونیشنل پلمانولوجی کے لیے یورپی اسوسی ایشن میں ہندوستان سے قومی ڈیلیگیٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر پون گوروکانتی ڈائرکٹر یشودھا ہاسپٹلس گروپ نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ ڈاکٹر ہری کشن گونوگنٹلہ ( لیڈ ، انٹرونیشنل پلمونری میڈیسن کی ٹیم ڈاکٹر سامیہ رشید ، ڈاکٹر ورون کندوکوری (فیلو اینڈ اسوسی ایٹ کنسلٹنٹ ) ، ڈاکٹر وی ورون ایم ڈی ، ڈاکٹر تیاگیش گنپتی ( انٹرونیشنل پلمونری فیلوز ) نے ادارہ کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا ہے ۔۔

مشن بھگیرتا کی پائپ لائن پھٹ پڑی،بڑے پیمانہ پر پانی کا اخراج
حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ میں مشن بھگیرتا کی پائپ لائن پھٹ پڑنے سے بڑے پیمانہ پر پانی کا اخراج عمل میں آیا۔یہ پائپ ہر گھر کو محفوظ پینے کا پانی سپلائی کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ مشن بھاگیرتا اسکیم کا ہے ۔کورٹلہ کے پالی ٹکنک کالج کے قریب آج صبح یہ واقعہ پیش آیا جس کے ساتھ ہی فوارے کی طرح اس کا پانی خارج ہونے لگا۔اس واقعہ کے نتیجہ میں قومی شاہراہ پر جانے والے مسافرین نے تعجب کے ساتھ اس نظارہ کو دیکھا ۔