یوم آزادی پر گھروں پر ترنگا پرچم لہرانے کشن ریڈی کی اپیل

   

حیدرآباد۔ 13 مارچ ( این ایس ایس ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر گھروں کے اوپر و سامنے ترنگا پرچم لہرائیں۔ انہوں نے شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو عالمی ٹیچر بنانے میں آئندہ پچیس سال انتہائی اہمیت کے حامل ہونگے ۔نوجوانوں کو ملک کی خدمت کیلئے آگے آنا چاہئے اور ملک کی ترقی میں اپنا رول ادا کرنا چاہئے ۔