اقوام متحدہ: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے انسپکٹر روس کی جانب سے تابکار مادے پر مشتمل “ڈرٹی بم” کے الزامات کے بعد یوکرین میں دو اداروں کا دورہ کریں گے ۔اقوام متحدہ کے نیوکلیئر مانیٹرنگ آرگنائزیشن کے سربراہ رافیل گروسی نے یہاں یہ اطلاع دی ہے ۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی نے سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں شرکت کے بعد جمعرات کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کو بتایاکہ ’’الزامات لگائے گئے ہیں، تحقیقات جاری ہیں۔‘‘ گروسی نے کہا کہ انسپکٹرز سے توقع ہے کہ وہ “ایک دو دنوں میں” دونوں مقامات کا دورہ کریں گے اور چند دنوں میں کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے ۔آئی اے ای اے کی ایک علیحدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس کے انسپکٹرز اس ہفتے یوکرین میں دو مقامات کا دورہ کریں گے تاکہ ان الزامات کی تحقیقات کی جا سکیں، یوکرین کی حکومت کی طرف سے انسپکٹرز کی ٹیمیں بھیجنے کی تحریری درخواست کے بعد ایجنسی نے کہا کہ یوکرین کی درخواست روس کی جانب سے دو مقامات پر تابکار مادوں پر مشتمل ’’ڈرٹی بم‘‘کی ممکنہ تیاری سے متعلق سرگرمیوں کے الزام کے بعد جاری کی گئی، جو آئی اے ای اے کے تحفظات کے تحت ہیں اور آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی طرف سے باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے۔ آئی اے ای اے نے کہا کہ اس ہفتے کے حفاظتی اقدامات کا مقصد ‘ڈرٹی بموں’ کی تیاری سے متعلق کسی بھی ممکنہ غیر اعلانیہ جوہری سرگرمیوں اور مواد کا پتہ لگانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک ماہ قبل دو مقامات میں سے ایک کا معائنہ کیا تھا اور وہاں کوئی غیر اعلانیہ جوہری سرگرمی یا مواد نہیں ملا تھا۔