ماسکو : روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں یوکرین کے 62 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کونشینکوف کے مطابق، یوکرین کے 484 ٹینک اور47 ڈرون سمیت دیگردفاعی ہتھیارتباہ کردئیے گئے جبکہ مجموعی طورپریوکرین کے 1612اثاثے تباہ کردئیے گئے ہیں۔دوسری جانب، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روس سے یوکرین میں خوں ریزی روکنے اورفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔عالمی عدالت انصاف میں یوکرین پرحملے میں شہریوں کی ہلاکت پر روس کیخلاف ممکنہ جنگی جرائم کے سلسلے میں درخواست پرکارروائی کا ا?غاز ہوگیا ہے جس کی یوکرین نے عالمی عدالت میں درخواست دی ہے۔