یلاریڈی ۔ ڈیویژن کے تمام منڈلوں میں پلس پولیو خوراک پروگرام کو کامیاب طریقہ سے عمل میں لانے متمال
PHC
ڈاکٹر وینکٹ سوامی نے محکمہ صحت عملہ کے ساتھ مقامی سرکار ، دواخانہ پرا جلاس منعقد کرکے پانچ سال سے کم عمر والے تمام بچوں کو 27 فروری کو پولیو خوراک پلائیں ۔ انہو ںنے تمام آشا ورکرس ، آنگن واڑی ٹیچرس کو اس پروگرام کے ذریعہ نونہالوں تک پولیو خوراک پہونچانے کو کہا ۔ منڈل تاڑوائی میں بھی ڈاکٹر رویندر ریڈی نے مختلف عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے پولیو خوراک پروگرام کو کامیاب بنانے کی صلاح دی ۔ اس موقع پر تحصیلدار سنیتا ، سب انسپکٹر کرشنا مورتی اور دوسرے موجود تھے ۔