Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ سارق گرفتار

بدنام زمانہ سارق گرفتار

حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر پولیس نے بدنام زمانہ سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے تقریباً 16 لاکھ مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ایل بی نگر ڈی سی پی مسٹر تفسیر اقبال نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس کے مطابق 36 سالہ سی کوٹیشور راؤ کو پولیس ایل بی نگر سی سی ایس نے گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سارق کی گرفتاری سے پولیس نے جملہ 18 مقدمات کو حل کرلیا ۔ اس سارق نے سرور نگر میں 4 ایل بی نگر 7 اور کشائی گوڑہ میں 7 وارداتیں انجام دیا تھا اور کئی مرتبہ جیل کی سزا کاٹ چکا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ سال 2008 میں اس نے گنٹور سے حیدرآباد کا رخ کیا تھا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 52.8 تولہ سونا 650 گرام چاندی کو ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیتی 10 لاکھ بتائی گئی ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT