Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 30 سالہ راجو نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ راجو پیشہ سے لیبر وینکٹیش نگر میں رہتا تھا۔ اس شخص کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور اس کی بیوی جھگڑے کے فوری بعد اپنے بچوں کو لے کر مائیکے چلی گئی۔ اس بات سے دلبرداشتہ شخص نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT