Monday , May 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں بارش کا امکان

تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 14 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری میں ہواؤں کا رُخ جنوبی تلنگانہ اور پڑوسی علاقوں میں مرکوز ہے جس کے اثر سے تلنگانہ کے بعض اضلاع میں ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ آج بھی پرانے شہر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT