Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے درجہ حرارت میں کمی

شہر کے درجہ حرارت میں کمی

حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی مانسون کے اختتام کے بعد شمالی ہند سے پہونچنے والی ہواؤں کے سبب تلنگانہ اور آندھرا پردیش کا موسم قابل لحاظ سرد ہوا ہے اور تلنگانہ ایک ہفتہ سے اقل ترین درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد کا اقل ترین درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس تک گھٹ گیا ہے اور آئندہ ہفتہ اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اس دوران موسمیات کے ماہرین خبردار کیا ہے کہ ہوا کے دباؤ میں زبردست کمی کے سبب طوفان باد و باراں جیسی صورتحال پیدا ہوگی اور اندیشہ ہے کہ یہ طوفان اتوار کو مائنمار کے ساحل سے ٹکرائے کا جس کے بعد شمال مشرقی ساحل کی سمت پیشرفت ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT