جی 20کی صدارت پر وزیراعظم مودی کا ڈرامہ جاری :کانگریس

,

   

نئی دہلی :کانگریس نے کہا ہے کہ جی20 کی سربراہی رکن ممالک باری باری کرتے ہیں، لیکن مودی حکومت اس سلسلے میں جو ڈرامہ کر رہی ہے ایسا کہیں نظر نہیں آیا ہے ۔کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ رکن ممالک اس گروپ کے صدر بنتے ہیں لیکن مودی حکومت اس حوالے سے جو سنسنی خیزڈرامہ کر رہی ہے وہ اب تک کہیں دیکھنے میں نہیں آیا۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہجی20 کی چیئرمین شپ باری باری ممبر ممالک کو سونپی جاتی ہے اور ہندوستان کی چیئرمین شپ ناگزیر تھی۔سرکردہ 20 ممالک کے گروپ کے ماضی کے سربراہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جنوبی کوریا، فرانس، میکسیکو، روس، آسٹریلیا، ترکی، چین، جرمنی، ارجنٹائن، جاپان، سعودی عرب، اٹلی اور انڈونیشیا جیسے ممالک رہے ہیں۔ ان ممالک میں سے کسی نے بھی اس طرحڈرامہ نہیں کیا جو ہندوستان میں ایک سال کیلئے جی20 کا چیئرمین بننے پر کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ایسے کام میں ماہر ہیں۔ ’’مجھے وہ بات یاد آ رہی ہے جو ایل کے اڈوانی نے 5 اپریل 2014 ء کو گاندھی نگر میں مسٹر مودی کے بارے میں کہی تھی جس میں انہوں نے مسٹر مودی کو شاندار ایونٹ مینیجر قرار دیا۔ جی20 کے چاروں طرف بس اتنا ہی ہے‘‘ ۔