ٹوئٹر صارفین نے رام مندر کے لئے چندہ کی اپیل کے بعد اکشے کمار کو’منافق‘ پکارا

,

   

ایک پرانے ویڈیو میں مذکورہ اداکارہ لوگوں کے متعلق یہ بات کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ مندروں پر پیسے اورکھانا ضائع نہ کریں۔


ممبئی۔ رام مندر کی تعمیرکے لئے اپنے مداحوں اور فالورس سے ایک ویڈیو کے ذریعہ چندہ کی ٹوئٹر پر چندہ کی اپیل کرنے والے اداکارہ اکشے کمار کو لوگ منافق پکار رہے ہیں۔ گیت کار اور اسکرپٹ رائٹر پونت شرما نے پرانے انٹرویو کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ لوگوں کے متعلق یہ بات کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ مندروں پر پیسے اورکھانا ضائع نہ کریں ”ایسے وقت میں جب ملک میں بھوک کی وجہہ سے لوگ مر رہے ہیں“۔

اس ویڈیو میں یہ اداکار کہہ رہا ہے کہ ”میں مندرجاتاہوں تو دیکھتا ہوں کہ بہت کچھ ضائع اردگرد پڑا ہوتا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ اوپر والی کی توجہہ بٹورنے کے لئے اچھا کریں اور دوسرے لوگو ں کی مدد کریں“۔

تاہم جنوری 17پر کمار نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور فالوروں کو رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ دینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”بھگوان رام کے لئے ایودھیا میں ایک مندر زیر تعمیرہے۔

اب تمہاری باری ہے۔ہم میں سے کسی کو واناربننا ہے۔کچھ گیلریز اور اس تاریخی کام کے لئے اپنی گنجائش کے حساب سے تعاون کریں۔میں ان لوگوں میں سے ہوں جو اس کام کی شروعات کررہے ہیں۔

مجھے یقین ہے آپ بھی مجھ سے شامل ہوجائیں گے جس کی وجہہ سے نسلیں بھگوان رام کے سیکھائے ہوئے زندگی کے اسباق کو فالو کریں گے“۔

اس پر عمل کرتے ہوئے کئی لوگ سوشیل میڈیا پر اداکار کو ”منافق“ پکار رہے ہیں اور قدیم ویڈیو بھی ساتھ میں پوسٹ کررہے ہیں

https://twitter.com/vidit_sethi/status/1350866617761103874?s=20

فلم میکر ہنسل مہتا نے بھی ایک ری ٹوئٹ کے ساتھ اپنا ردعمل پیش کیاہے