ہندوستان میں کویڈ کے معاملات میں اضافہ کے ساتھ ماہرین نے محتاط رہنے کا دیامشورہ

,

   

پچھلے کچھ دنو ں میں دو ریاستوں میں اضافہ کے ساتھ ہندوستان میں کویڈ کے معاملات میں اچانک اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔
نئی دہلی۔پچھلے کچھ دنوں میں مہارشٹرا او رکیرالا دونوں ریاستوں میں کویڈ کے معاملہ میں اضافہ کے بعدملک میں ان معاملات میں اچانک اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔

مذکورہ قومی کویڈ موزانہ 3ماہ کے بعد 4000کا نشان پار کرگیاہے۔ اتوار کے روز کویڈ کے ہندوستان میں معاملات 4270در ج کئے گئے جبکہ پیر کے روز میں 4518تک اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ان معاملات میں معمولی کمی کے ساتھ 3714معاملات منگل کے روز درج ہوئے ہیں۔

پچھلے24گھنٹوں میں 1194اضافی فعال کویڈ معاملات درج ہوئے جس کے بعد ملک میں فعال معاملات کی جملہ تعداد26974تک پہنچ گئی ہے۔ نئے اضافی معاملات کے ساتھ کویڈ مثبت شرح ملک میں اچھال کے ساتھ 1.21فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

زیادہ معاملات کی تعداد تین ریاستوں کیرالا‘ مہارشٹرا او ردہلی سے درج ہوئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں کیرالا سے 1383‘ مہارشٹرا سے 1036اور دہلی سے 247معاملات کا اندراج عمل میں آیاہے۔ مجموعی طور پر جملہ کویڈ کے معاملات میں سے 70فیصد ان تین ریاستوں سے ہیں۔تاہم وباء کا اثر کم ہونے کی وجہہ سے اسپتال میں شریک ہونا یا اموات میں بھی کمی ہے۔


نیشنل ائی ایم اے کویڈ ٹاسک فورس کے شریک چیرمن ڈاکٹر راجیوجیا دیون نے کہاکہ کیرالا او رمہارشٹرا دونوں ریاستوں میں معاملات میں اضافہ کو دیگر عوام کے ساتھ ماحولیات سے بھی منسوب کیاجاسکتا ہے۔

انہو ں نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ”نئی میزبانیوں کے لئے وائرس کو ایک سے دوسرے تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ ایس اے آر ایس‘ سی او وی 2کے استعمال میں آنے والی گاڑیاں وہ بوندیں ہیں۔ بنیادی طور پر یہ سیال کے چھوٹے اور ہلکے خطروں کی طرح ہیں۔ یہ ایک قائم شدہ حقیقت ہے کہ موسم مانسون میں اونچائی والے ممالک میں سانس میں دشواری کی شکایتیں زیادہ ہوتی ہیں“۔

ڈاکٹر جیادیون نے کہاکہ ایسے حالات میں جو بارش میں بھیگنے کی وجہہ سے لوگوں کے درمیان میں آسانی کے ساتھ پھیلاؤ کے خطرات کی وجہہ سے ہوتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ان معاملات میں اضافہ کے دیگر مشترکہ عوامل میں اومیکران کی ذیلی وبائیں ہیں۔

انہو ں نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ”آزادانہ حمل ونقل کے ساتھ کویڈ کے مناسب برتاؤ کے متعلق غفلت اضافہ کے عوامل کا ایک حصہ ہے“۔

بعض ریاستوں میں کویڈکے معمولی اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کے روم مرکز نے تاملناڈو‘ تلنگانہ‘ مہارشٹرا‘ کرناٹک اورکیرالا کو وباء کے پھیلنے پر نگرانی برقرار رکھنے کے لئے ایک مکتو ب روانہ کیاہے۔