اب وقت ہے ان کا سرقلم کرنے کا۔ کنگانا راناؤت کا تانڈو پر ردعمل۔ بعد میں ٹوئٹ ہدف کردیا

,

   

سوشیل میڈیا پر لوگوں نے جب تشدد پر اکسانے کا ذمہ دار ٹہرایا تب اداکارہ نے اس ٹوئٹ کو ہدف کردیا
ممبئی۔کنگانا راناوت نے سیف علی خان ستارے والے ایمیزان پرائم سیریز’تانڈو‘پر ردعمل پیش کرتے ہوئے ایک تنازعہ یہ کہتے ہوئے کیاکہ ’ان کاسرقلم کرنے کا وقت ہے“۔

شو کے متعلق ایک صارف سے ان لائن بحث کے دوران انہوں نے لکھا”کیونکہ بھگوان کرشنا نے بھی شیشو پالا کے99غلطیاں معاف کی تھیں‘ پہلے شانتی پھر کرانتی۔ان لوگوں کے سرقلم کرنے کا وقت ہے۔ جئے سری کرشنا“۔

وہ ایک صارف کے ٹوئٹ پر ردعمل پیش کررہی تھیں۔

حالانکہ کے ا س ٹوئٹ کو انہوں نے بعد میں حدف کردیا مگر لوگوں نے اس کو پھیلنے میں دیر نہیں لگائی کیونکہ ٹیم ساتھ نے اس کا اسکرین شاٹ لے کر پوسٹ کیاتھا جو ان لائن بدسلوکی کو روکنے کے لئے سرگرم رہتے ہیں

شو کے متعلق چل رہے غم وغصہ کے متعلق بات کرتے ہوئے راناوت نے لکھا کہ”مسلئے صرف ہندو صوتی مواد کا نہیں ہے‘ یہ تخلیقی لہذا سے بھی ناقص اورپراگندہ ہر سطح پر مظالم سے بھرا اور قابل اعتراض ہے جس میں جان بوجھ کر قابل اعتراض مناظرپیش کیے گئے ہیں۔

مجرمانہ منشاء کے لئے ہی نہیں بلکہ ناظرین کو اذیت دینے کے لئے بھی انہیں جیل میں ڈالیں“ ہیش ٹیگ تانڈو ویب سیریز

جیسے ہی یہ ٹوئٹ منظرعام پر آیا کئی سوشیل میڈیا استعمال کنندگان نے ان پر تشدد بھڑکانے کا الزام لگایا اور کئی ایک صارفین نے ان سے نفرت کو پھیلنا بند کرنے کا استفسار کیاہے۔

اداکارہ کے ساتھ کے مشکل پیدا کرنے والے تبصرے پر پہلے مرتبہ وبال کھڑا نہیں کیاگیاہے۔

اس سے قبل اداکار دلجیت دوسانحہ کے ساتھ کسانوں کے جاری احتجاج پر بحث اور مباحثہ کرتے ہوئے کنگانا کو دیکھا گیاہے