انتقال

   

حیدرآباد۔ الحاج محمد قیام الدین اشرف انصاری ( کوثر ) ولد جناب محمد امام الدین انصاری مرحوم، ریٹائرڈ اسسٹنٹ ٹریژری آفیسر کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد فردوس میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت شاہ راجو قتال ؒ میں عمل میں آئی۔ موصوف اردو اخبارات کے لئے دینی ، سماجی اور سائنسی مضامین لکھا کرتے تھے۔ مرحوم، چیرمین تلنگانہ اردو اکیڈیمی مولانا رحیم الدین انصاری کے بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7013354322 پر ربط کریں۔

٭٭ حافظ سید عرفان ولد جناب سید عثمان امام و خطیب مسجد جعفر نظام جام باغ جگتیال کا بعمر 36 سال آج صبح انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز مغرب جامع مسجد جگتیال میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد مقبرہ سے متصل قدیم قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔

٭٭ جناب محمد امجد ابن جناب محمد عبدالمقتدر مرحوم ساکن ضیا گوڑہ کا بعمر 43 سال ملازم گورنمنٹ آفس ریجنل ڈپٹی ڈائرکٹر ( آئی ٹی آئی ، آر ڈی ڈی ، اے پی پی ) ملے پلی کیمپس وجئے نگر کالونی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہ کلثوم پورہ پولیس کالونی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد کے سامنے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885585439 ۔ 9553444541 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عقیل ( اظہر ) ولد جناب محمد عمر مرحوم ساکن ملک پیٹ حال مقیم اکبر باغ کا 30 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032440696 ۔ 9000111786 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب اقبال علی خاں ایڈوکیٹ ولد جناب محمد جہانگیر علی خاں مرحوم ساکن چنچل گوڑہ کا جمعرات 30 جولائی کو مختصر علالت کے بعد بعمر 46 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اکیلوی چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت سید راج محمد صاحب قبلہؒ ( حظیرہ شہیداں ) میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ جناب اقبال علی خاں کے والد کا چند دن قبل ہی انتقال ہوا تھا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8977744244 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ممتاز علی ولد جناب محمد علی مرحوم ساکن نزد گوتم کالج ‘ مہدی پٹنم ‘ کا جمعرات 30 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر : 7207533786 پر ربط کریں۔