حیدرآباد7 جنوری (سیاست نیوز ) رنگا ریڈی ‘ میڑچل ۔ ملکاجگری و سنگاریڈی اضلاع میں موجود 38 قطعات اراضیات کا حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے 18 جنوری کو ہراج کیا جائیگا ۔ اس ہراج کے ذریعہ ریاستی حکومت بلڈرس ‘ ڈیولپرس ‘ ادارہ جات ‘ کمپنیوں ‘ افراد وغیرہ کو اپارٹمنٹس ‘ دفاتر ‘ کامپلکس ‘ مکانات اور دیگر ادارہ جات کے قیام کا موقع فراہم کر رہی ہے ۔ ہراج سے قبل کی میٹنگ پہلے ہی منعقد ہوچکی ہے اور ان اراضیات کی بہت زیادہ مانگ ہے ۔ کئی افراد نے ان کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ نلہ گنڈلہ میںدو قطعات اراضیات کی قیمت سب سے زیادہ فی گز دیڑھ لاکھ روپئے ہے جبکہ اسناپور پٹن چیرو میں سب سے کم قیمت فی مربع گز 10 ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ تمام اراضیات نزاعات سے پاک اور حکومت کی ملکیت ہیں۔