بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے شاہین باغ میں اکٹھا احتجاجیوں کے متعلق مبینہ طور پر کہا ہے کہ ”گھروں میں گھس کر عصمت ریزی او رقتل کریں“ گے اور اشارہ دیاکہ اگر بی جے پی اقتدارمیں آتی ہے تو ہی اس سے بچا جاسکے گا۔
نئی دہلی۔ دہلی کاالیکشن منگل کے روز اسوقت ایک نیا موڑ لیاہے جب بی جے پی کے ویسٹ دہلی سے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے پچھلے ایک ماہ سے زائد عرصہ سے شہریت ترمیمی قانون‘ امکانی این آرسی کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پرالزام عائد کیاکہ وہ ”گھروں میں گھس کر عصمت ریزی او رقتل کریں“ گے اور اشارہ دیاکہ اگر بی جے پی اقتدارمیں آتی ہے تو ہی اس سے بچا جاسکے گا۔
دہلی میں فبروری 8کے روز رائے دہی مقرر ہے۔نیوز ایجنسی اے این ائی کے ایک سوال کوجواب دیتے ہوئے ورما نے کہاکہ ”وہاں (شاہین باغ) میں لاکھوں لوگ اکٹھا ہیں۔
دہلی کے لوگوں کو سونچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔وہ تمہارے گھروں میں گھس جائیں گے‘ تمہاری بہنوں اوربیٹیوں کی عصمت ریزی کریں گے اور انہیں قتل کردیں گے۔
آج وقت ہے‘ نریند رمودی جی اور امیت شاہ کل تمہیں بچانے کے لئے نہیں ائے گیں“۔ ورما کے اس بیان نے سیاسی کشیدگی پیدا کردی ہے‘ عام آدمی پارٹی اور کانگریس ان کی نفرت پر مشتمل تقریرکو تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بھی ورما کے تبصرہ پر سنجیدگی سے غور کیاہے‘ اسی کے ساتھ بی جے پی لیڈر اور مملکتی وزیر فینانس انوراگ ٹھاکر جنھوں نے پیر کے روز اکسانے والے نعرے لگائے تھے ان کے خلاف کاروائی کے متعلق بھی غور کیاجارہا ہے۔
مذکورہ دہلی چیف الیکشن افیسر نے منگل کے روز ای سی کوبی جے پی کے مذکورہ دونوں قائدین کی نفرت پر مشتمل تقاریر کے متعلق ایک رپورٹ پیش کی ہے‘ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا بھی شبہ ہے اور الیکشن کمیشن نے ٹھاکر کے نام منگل کے روز ایک نوٹس بھی جاری کی تھی۔
ورما نے اپنی وضاحت میں کہاکہ ان کا کہناتھا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو 11فبروری کے روز شاہین باغ میں ایک بھی احتجاجی نظر نہیں ائے گا۔
بی جے پی کے سینئرلیڈر اور ہوم منسٹر امیت شاہ نے خود ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے توہ دہلی کی عوام کو”شاہین باغ سے پاک“ دہلی فراہم کرے گی۔
بی جے پی کے ایک اور لیڈر نے 8فبروری کو ہونے والے الیکشن کاموزانہ ہندوستان اورپاکستان کے کرکٹ میاچ سے کردیاہے