جمال خشوگی کی اولاد نے سعودی حکومت سے’’ خون بہا ‘‘ کی رقم حاصل کی ۔ 

,

   

واشنگٹن : سعودی صحافی جمال خشوگی جنہیں ترکی کے اسنبول میں سعودی قونصل خانہ میں بے دردی سے قتل کردیاگیا تھا ۔ اس قتل میں سعودی کے اعلی عہدیداران کے اطراف بھی شک کی سوئی گھوم رہی ہیں ۔ اس دوران جمال خشوگی کے اولاد نے سعودی حکومت سے انتہائی مہنگے مکانات اور ماہانہ ہزاروں ڈالرس دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس بات کا انکشاف امریکی اخبار ’’ دی واشنگٹن پوسٹ ‘‘ کی ہے ۔ جمال خشوگی اسی اخبار کی صحافی تھے اور سعودی عرب کی حکومت پر تنقید کیا کرتے تھے۔ انہوں پچھلے سال ۲؍ اکٹوبر استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں قتل کردیا گیا ۔ لیکن ان نعش کو ابھی تک برآمد نہیں کیا گیا ۔

وشنگٹن پوسٹ کے مطابق خشوگی کو چاراولا دہیں ان میں دو بیٹے دو بیٹیاں ہیں ۔ ان اولاد وں کو سعودی حکو مت کی جانب سے سعودی کے شہر جدہ میں ۴؍ ملین ڈالرس مالیتی ایک عالیشان رہائش گاہ دیا گیا ہے ۔ خشوگی کے بڑے لڑکے صلا ح خشوگی نے پوسٹ کو بتایا کہ وہ دوبارہ سعودی میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ صلاح نے مزید کہا کہ باقی میرے جو بھائی بہن ہیں جو فی الحال امریکہ میں مقیم ہیں وہ بھی بہت یہاں (سعودی ) آجائیں گے ۔

پوسٹ کے مطابق خشوگی کو بیٹوں او ربیٹیو ں نے سعودی حکومت سے مذکورہ ۴؍ملین ڈالرس ایک رہائش کے علاوہ ماہانہ دس ہزار ڈالرس امداد کرنے کابھی مطالبہ کیا ۔ اس کے علاوہ ہر ایک کو دس ملین دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان بھی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے لیکن سعودی حکام نے ان الزاما ت کی تردید کردی ہے ۔