حیدرآباد: ایک 25سالہ شخص نے 16سالہ لڑکی کی ایک گوڈام میں عصمت ریزی کردی۔ تلنگانہ ٹوڈے کی خبر کے مطابق ملزم کی شناخت بساواراجو سے ہوئی ہے۔ وہ متاثرہ لڑکی کے گھر کے پڑوس میں ہی رہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بساوارراجو نے متاثرہ سے اچھی خاصی دوستی کرلی تھی۔ 11جولائی کے دن یہ دوستی کا ناجائز فائدہ اٹھاکر اس نے لڑکی قریبی ایک گوڈام میں لے گیا اور وہاں اس کی عصمت ریزی کردی۔ بعد ازاں لڑکی نے اپنی ماں سے اس کی شکایت کی۔
ماں نے امین پور پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکربساواراجو کے خلا ف ایک کیس درج کروایا۔ پولیس نے بساواراجو کو گرفتار کر لیا۔ پولیس مزید مصروف تحقیقات ہے۔