دہلی۔ بیوی او رتین بچوں کو اپنے ہی گھر میں چاقو سے وار کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتارنے والا شخص گرفتار

پولیس کو ایک تحریری نوٹ بھی گھر سے دستیاب ہوا جس میں شکلہ نے بیوی او ربچوں کے قتل کا اقبال جرم بھی کیا۔تاہم اس نے اس کی کوئی وجہہ نہیں بتائی۔پولیس نے ا سبات کی جانکاری دی ہے۔

نئی دہلی۔خبررساں ایجنسی پی ٹی ائی نے پولیس کے حوالے سے اس بات کی جانکاری دی ہے کہ ساوتھ دہلی کے مہرولی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور تین بچوں کا گلاکاٹ کا قتل کردیاہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس(ساوتھ) وجئے کمار نے کہاکہ پیشہ خانگی ٹیوٹر اوپیندر شکلا نے مبینہ طور پر اپنی بیوی‘ دو بیٹیاں جن میں سے ایک کی عمر دو ماہ اور دوسری کی عمر سات سال اور ایک پانچ سالہ بیٹے کا ساوتھ دیلی کے اپنے مکان میں ہفتہ کی ابتدائی ساعتوں میں قتل کردیاہے۔

قتل کے وقت شکلا کی ماں بھی مہرولی کے دو کمروں والے مکان میں موجو دتھیں۔افیسر نے کہاکہ جب شکلا نے ہفتہ کی صبح اپنے کمرے کا دروازہ نہیں کھولا‘ تو اس نے اپنے پڑوسیو ں کو اس کی جانکاردی‘ جنھوں نے آکر دروازہ تو ڑا او ردیکھا کہ وہ نعشوں کے سامنے بیٹھا ہے۔

اس ضمن میں پولیس کو جانکاری دی گئی جس کے بعد موقع پر پولیس پہنچی۔

TOPPOPULARRECENT