راہول گاندھی کے لکھنو‘ لکشمی پور دورے کو اجازت دینے سے انکار

,

   

راہول گاندھی‘ پارٹی ذرائع کے بموجب چہارشنبہ کے روز لکھنو پہنچنے والے تھے تاکہ سیاسی تبدیلیوں کاجائزہ لے سکیں اور لکشمی پور کا دورہ کرسکیں۔


لکھنو۔مذکورہ اتر پردیش حکومت نے منگل کی رات دیر گئے راہول گاندھی کی زیر قیادت کانگریس کے وفد کو لکشمی پور کھیری دورہ کی اجازت نہیں دی کیونکہ اتوار کے تشدد کے بعد علاقے میں دفعہ 144نافذ کردیاگیاہے۔

قبل ازیں کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے راہول کی قیادت میں وفد کے لئے اجازت مانگی تھی۔

چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو تحریر مکتوب میں مذکورہ کانگریس نے کہا تھا کہ راہول گاندھی کی قیادت میں پانی رکنی وفد ضلع کا دور ہ کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔

پارٹی ذرائع نے کہاکہ راہول گاندھی اپنی بہن پرینکا سے بھی ملاقات کریں گے جو پیر کے روز پی اے سی گیسٹ ہاوز میں محروس رکھی گئی ہیں۔

منگل کی رات کو انہیں رسمی طور پر گرفتار کرلیاگیا تھا اور گیسٹ ہاوز کو ایک عارضی جیل بنادیاگیاتھا۔

راہول گاندھی‘ پارٹی ذرائع کے بموجب چہارشنبہ کے روز لکھنو پہنچنے والے تھے تاکہ سیاسی تبدیلیوں کاجائزہ لے سکیں اور لکشمی پور کا دورہ کرسکیں۔