سال 2024میں بی جے پی کو بے دخل کرنا سب سے بڑی حب الوطنی ہوگی۔ اروند کجریوال

,

   

کجریوال نے کہاکہ بی جے پی پوری اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدا میں آنے کے بعد ملک کو ترقی کی زبردست راہ پر لے جاسکتی تھی مگر ایسا نہیں ہوا ہے۔


نئی دہلی۔ دہلی چیف اروند کجریوال نے کہاکہ 2024کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے بیدخل کرنے ”حب الوطنی کا عظیم کارنامہ“ ہے کیونکہ انہوں نے بھگوا پارٹی پر الزام لگایاہے کہ دو معیاد کے لئے اقتدار میں آنے کے باوجود ملک کوترقی پر لے جانے میں وہ ناکام رہے ہیں۔ مذکورہ عآپ کے قومی کنونیر نے اپنے انتخابی حلقہ میں نئی دہلی کے پارٹی والینٹر سے خطاب کے دوران یہ ریمارکس کئے ہیں۔

کجریوال نے کہاکہ ”میرے حلقہ کے لوگ والینٹرس کی ستائش کرتے ہیں اے اے پی کے والینٹرس کسی سیاسی پس منظر سے نہیں آتے ہیں۔ ہمارے پارٹی کسی سیاسی پس منظر کی پارٹی نہیں ہے۔

اے اے پی کے سینئر لیڈران کابھی سیاسی پس منظر نہیں ہے جس میں منیش سیسوڈیا بھی شامل ہیں۔ ہم تمام ”عام آدمی“ ہیں۔انہوں نے دعوی کیاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے سیاست داں غنڈہ گردی میں ملوث پائے جاتے ہیں مگر ان میں اے اے پی کے لوگوں کو عوام پسند کرتی ہے کیونکہ یہ شائستہ ہیں۔ ’یہ اے اے پی کا ٹریڈ مارک ہے‘۔

کجریوال نے کہاکہ بی جے پی پوری اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدا میں آنے کے بعد ملک کو ترقی کی زبردست راہ پر لے جاسکتی تھی مگر ایسا نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ”آج ہم دیکھ رہے ہیں ملک کا ماحول پر طرف سے خراب ہوچکا ہے۔ معاشرے میں اس قدر شدت کا پولرائزیشن کبھی دیکھا نہیں گیا۔

اتنی لڑائی‘ تشدد‘ بدعنوانی لوٹ مار پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ کہیں بھی امن نہیں ہے“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بی جے پی کو2024میں اقتدار سے بیدخل کرنا حب الوطنی کی سب سے بڑی کاروائی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”اس کے بعد ہی ملک کی ترقی ہوگی۔ جو فیصلے انہوں نے لئے ہیں‘ کسی کی سمجھ میں نہیں ائے انہوں نے یہ فیصلہ کیوں لئے ہیں“۔

کجریوال نے دعوی کیاہے کہ نوٹ بندی کو 2016میں کی گئی تھی اس کی وجہہ سے ہندوستان کی معیشت 10سال پیچھے چلی گئی ہے۔

کجریوال نے جی ایس ٹی کا بھی حوالہ دیااورکہاکہ بے روزگاری اور مہنگائی تاریخ کے سب سے خراب دو رسے گذ ررہی ہے۔