عیسائی مبلغ کے اے پال کی گورنر سوندرا راجن سے ملاقات

   

تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے زوال کی پیش قیاسی
حیدرآباد۔/13 اپریل، ( سیاست نیوز) عیسائی مبلغ کے اے پال نے آج گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے ملاقات کی اور کہا کہ تلنگانہ میں چیف منسٹر کے سی آر کی زیر قیادت حکومت بدعنوانیوں میں ملوث ہے۔ گورنر سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے اے پال نے کہاکہ سابق میں اس طرح کی بے قاعدگیاں نہیں دیکھی گئیں۔ انہوں نے پیش قیاسی کی کہ بدعنوانیوں کے سبب کے سی آر کی کسی بھی وقت گرفتاری کا خطرہ برقرار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کے ٹی آر کے ذریعہ گورنر کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کروڑہا روپئے کی بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کی پردہ پوشی کیلئے گورنر کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کے سی آر حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف جدوجہد کیلئے امریکہ سے حیدرآباد پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے پرشانت کشور کی خدمات حاصل کی ہیں لیکن پرشانت کشور کے مطابق ٹی آر ایس کو 30 نشستیں بھی حاصل نہیں ہوں گی۔ عیسائی مبلغ نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کا متبادل ان کی پارٹی ہے۔ واضح رہے کہ کے اے پال اسمبلی انتخابات میں آندھرا پردیش میں حصہ لے چکے ہیں۔ر