نوہیرا شیخ کی رپورٹ ایک ہفتہ میں داخل کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے محکمہ پولیس سے استفسار کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ہیرا گروپ کی چیرمین نوہیرا شیخ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ حالانکہ ان کے خلاف 2012 ء میں پہلا ایف آئی آر درج کیاجاچکا ہے۔ ہائی کورٹ نے حکام کو ہدایت دی کہ نوہیرا شیخ کے معاملہ جلد سے جلد تحقیقات کرکے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ درج کریں۔ چیف جسٹس آف ہائی کورٹ راگھویندر سنگھ او رجسٹس شمیم اختر آج اس کیس پر بحث کررہے تھے۔

چیف جسٹس نے اس معاملہ سی بی آئی سے کراونے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ ہیرا گروپ کی چیرمین نوہیرا شیخ پر 50ہزار کروڑ روپے کے گھپلے کا الزام ہے۔ چیف جسٹس والی بنچ اس کیس پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ حکام اس معاملہ کے تعلق سے ضروری معلومات فراہم نہیں کررہے ہیں۔ مسٹر توصیف باشا پٹیشنر ایسوسی ایشن کونسل نے بتایاکہ اس معاملہ کیلئے سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائے تو بہتر ہے۔