پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں 73ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی : بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود اتوار کو مسلسل 73 ویں دن مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔