کویڈ19۔ ہندوستان میں 18132نئے معاملات درج‘ 215دنوں میں سب سے کم

,

   

نئی دہلی۔ہندوستان میں پچھلے24گھنٹوں میں 18132کویڈ 19کے نئے معاملات درج ہوئے ہیں جو 215دنوں میں سب سے کم ہیں‘ وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

اسی کے ساتھ ملک میں فعام معاملات2,27,347فی الحال ہیں جو 209دنوں میں سب سے کم ہے۔ اس کے علاوہ جملہ معاملات پر فعال معاملا ت ایک فیصد درج ہیں وہ فی الحال 0.67فیصد پر درج ہیں‘ وباء کی شروعات سے اب تک کا یہ سب سے کم اندراج ہے۔

صحت یابی کی شرح جو ہے وہ بھی 98.00فیصد ہے جو 2020مارچ سے اب تک سب سے زیادہ ہے۔

درایں اثناء قومی ٹیکہ مہم کے تحت اب تک 95.19کروڑ ٹیکوں کی خوراک لگائی گئی ہے۔