یوپی بی جے پی لیڈر کی نعش نالے سے دستیاب

,

   

فتح پور۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کملیش نشاد کے کانپور سے روانگی کے پانچ روز بعد‘ ان کی نعش اترپردیش میں ایک نالے سے دستیاب ہوئی ہے۔

کانپور کے ساجیتا علاقہ میں واقعہ اپنے گھر سے 23نومبر کے روز رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے فتح پور جانے کی نشاد نے بات کہی تھی۔

جب وہ رات تک رشتہ داروں کے گھر نہیں پہنچے تو گھر والوں نے تلاش شروع کردی۔

ان کے والد جھالو نشاد نے ساجیتا پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی ایک رپورٹ درج کرائی۔‘

ایس پی(رورل) پردیومن سنگھ نے کہاکہ جمعرات کے روز کچھ لوگوں کے امولی اعتماد پور کے بھرسہ گاؤں کے ایک نالے میں نعش دیکھی اور پولیس کو اس کی جانکاری دی۔

لیڈر کے گھر والوں کو قتل کا شبہ ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متصل گاؤں کے لوگوں نے نعش کی تلاش کی اورگھر والوں کو بھی اس کی جانکاری دی۔

نعش فارنسک ٹیم کے حوالے کردی گئی ہے۔نشاد کے گھر والوں نے قتل کا الزام لگایا ہے اور تحقیقات کی مانگ بھی کی ہے