آریان خان کیس۔ کون ہے کیران گوساوی؟۔

,

   

گوساوی نے بیرونی ممالک میں ملازمتوں کا جھانسہ دیے کر لوگوں کولاکھوں روپئیوں کا چونا لگایاہے
ممبئی۔پیرکے روز لکھنو کے مقامی پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی کرنا چاہتا تھا کیران گوساوی۔

تاہم اس کی درخواست کو بتایاجارہا ہے کہ مسترد کردیاہے۔ گوساوی ممبئی ساحل پر 2اکٹوبر کے روز کروز شپ میں این سی بی کے دھاوے کا عینی شاہد ہے۔

اس نے کروز میں آریان کے ساتھ سیلفی بھی کھینچی تھی۔ وہ دوبارہ اس وقت سرخیوں میں آیاجب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ سوشیل میڈیا پر اسکی سیلفی وائرل ہوئی تھی۔

نارکوٹیک کنٹرول بیورو(این سی بی) کی جانب آریان کو گرفتار کرنے کے بعد یہ سیلفی لی گئی تھی۔بعدازاں پال گھر میں کیلوا پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

اس نے بیرونی ممالک میں ملازمتوں کا جھانسہ دیے کر لوگوں کولاکھوں روپئیوں کا چونا لگایاہے۔

اس سے قبل ملیشیاء میں ایک فرد کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر مبینہ دھوکہ دھڑی کا ایک مقدمہ پونے شہر کے فراس خانہ پولیس اسٹیشن میں 19مئی 2018کو درج کیاگیاتھا۔

ائی پی سی کی دفعہ 419اور420کے علاو ہ ائی ٹی ایکٹ کے تحت اس کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی تھی کیونکہ ملزم دستیاب نہیں ہوا تھا۔ اب بھی وہ اس معاملے میں مطلوب ہے۔


رشوت کا دعوی
حال ہی میں ایک فرد جو خود کو گوساوی کا ذاتی محافظ ہونے کا دعوی کرتا ہے نے اس کے خلاف رشوت کے الزام عائد کئے ہیں۔

پربھا کر سیال جو اس معاملے میں ایک اوگواہ ہے نے کہاکہ وہ گوساوی کو فون پرایک سیام ڈیسوزا نامی شخص کو پیسے ادا کرنے کے متعلق بات کرتے ہوئے سنا ہے۔

سیل نے دعوی کیاہے کہ گوساوی نے کہاکہ انہیں ’بم 25کروڑ‘کا استفسار کیااور 18کروڑ پر معاملہ طئے ہوا ہے جس میں سے 8کروڑ این سی بی کے زونل افیسر انچار ج تحقیقات سمیر وانکھیڈے کو دینا ہے۔

YouTube video

سیل نے دعوی کیاہے کہ گوساوی نے کہاکہ انہیں ’بم 25کروڑ‘کا استفسار کیااور 18کروڑ پر معاملہ طئے ہوا ہے جس میں سے 8کروڑ این سی بی کے زونل افیسر انچار ج تحقیقات سمیر وانکھیڈے کو دینا ہے۔

پیرکے روز کیران گوساوی نے لکھنو کے مقامی پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی کرنا چاہتا تھا۔

تاہم اس کی درخواست کو بتایاجارہا ہے کہ مسترد کردیاہے۔ گوساوی ممبئی ساحل پر 2اکٹوبر کے روز کروز شپ میں این سی بی کے دھاوے کا عینی شاہد ہے۔

ایک غیر تصدیق شدہ اڈیو کلپ گوساوی کے قریبی ذرائع نے وائرل کیاہے جس میں اشارہ مل رہا ہے کہ لکھنو میں مقامی پولیس اسٹیشن کے ذمہ داران نے غیر رسمی طور پر انہیں ناکام کردیاہے۔


ممبئی ہائی کورٹ میں آریان خان کی درخواست ضمانت پر آج سنوائی
ممبئی ہائی کورٹ میں منگل کے روز آریان خان کی منشیات کے معاملے میں درخواست ضمانت پر سنوائی ہے‘ مذکورہ عدالت نے کہاتھا کہ اکٹوبر26کے روز اس درخواست سنوائی ہوگی۔

اس سے قبل شاہ رخ خان نے ارتھرڈ روڈ جیل پہنچ کر اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کی تھی۔درایں ہندوستان کے ماہر تعلیمات اور قانونی ماہر فیض مصطفےٰ نے اپنے سوالات کی سیریز میں اس کیس پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہاکہ این ڈی پی ایس ایکٹ 1985کی منشیات کے عادی اور منشیات کو فروخت کرنے والوں کے لئے علیحدہ قواعد ترتیب دئے گئے ہیں

YouTube video
انہوں نے کہاکہ ملزم کے پاس سے ضبط شدہ سامان بھی ملزمین کی ضمانت کے فیصلے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔

انہوں نے نے رحمانہ انداز میں قانون کے ساتھ کھلواڑ کا بھی اس معاملے میں الزام عائد کیاہے