آر ایس ایس‘ بی جے پی کے لوگ بھگوان رام کے طرز زندگی کی تقلید نہیں کرتے۔ راہول گاندھی

,

   

اگارمالوا۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہاکہ ”بی جے پی او رآر ایس ایس کے لوگ“ بھگوان رام کے طرز زندگی کی تقلید نہیں کرتے ہیں۔ یہاں بھارت جوڑو یاترا کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے راستے میں ایک سادھو ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیا کہ ”ہائے رام“ کا لفظ جو مہاتماگاندھی نے استعمال کیاہے ”وہ بھگوان رام کی طرز زندگی“ ہے۔

۔ گاندھی کا ملک گیر پیدل دورہ جو فی الحال مدھیہ پردیش سے گذر رہا ہے جمعہ کی رات کو اگار مالوا میں قیام کیا۔ انہوں نے کہاکہ ”مدھیہ پردیش میں ایک سادھو نے مجھ سے آکر ملاقات کی اور مجھے ”ہائے رام“ کے معنی بتائے‘ یہ وہ الفاظ ہیں جو گاندھی جی اکثر استعمال کیا کرتے تھے۔

ہائے رام‘ زندگی کا ایک طریقہ ہے۔ اس نے ساری دنیا کو محبت او ربھائی چارہ‘ احترام اور تپسیا کا مفہوم سیکھا یاہے“۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ اسی طرح ’جئے سیارام‘ کا مطلب سیتا او ررام ایک ہیں اور بھگوان رام نے سیتاکے وقارکے لئے لڑائی کی ہے۔

راہول گاندھی نے الزام لگایاکہ ”جئے شری رام کا مطلب بھگوان رام کی تعریف کرنا ہے‘ لیکن بی جے پی‘ آر ایس ایس کے لوگ بھگوان رام کی طرح اپنی زندگی نہیں گذارہے ہیں اور خواتین کی عزت واحترام کے لئے نہیں لڑرہے ہیں“۔

قابل ذکر بات ہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا کہ جو لوگ بھگوان رام کے وجود پر یقین نہیں رکھتے ہیں اب انہیں ذلیل کرنے کے لئے ”راؤن کو لارہے“ ہیں۔

کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگے کے اس بیان کا حوالہ دے رہے تھے جس میں کھڑگے نے کہاتھا کہ وزیراعظم مودی لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ تمام ”انتخابات میں ان کے چہرے کو دیکھ کر ووٹ دیں“ او رکھڑگے نے استفسار کیاکہ ”کیا آپ 100سرو الے راؤن“ہیں۔

درایں اثناء مرکز او رمدھیہ پردیش میں بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی نے دعوی کیاکہ کسانوں کو بیج نہیں مل رہا ہے اور انہیں 50,000سے ایک لاکھ روپئے کے بقایاجات ادا کرنے کے لئے ہراساں کیاجارہا ہے وہیں ”صنعت کاروں کا ایک بڑا قرض بینک سرخ قالین بچھاکر استقبال کرتے ہوئے معاف کررہے ہیں“۔

کانگریس قائد نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو انجینئر ینگ کی تعلیم کے لئے تعلیمی قرض لے رہے ہیں مگر تعلیم کی تکمیل کے بعد نوجوان انجینئرس ملازمت کے حصول کے لئے مزدوری کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔

راہول گاندھی کی مہنگائی اور بڑھتی بے روزگاری کے لئے مرکزی حکومت کی خراب معاشی پالیسیوں بشمول نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔