آسام میں مدرسوں سے اساتذہ کی تفصیلات داخل کرنے کا استفسار

,

   

گوہاٹی۔ایک سرکاری اہلکار کی جانب سے فراہم کی گئی جانکاری کے مطابق آسام حکومت نے ریاست کے تمام مدرسوں سے کہا ہے کہ وہ یکم ڈسمبر تک اساتذہ کی تمام تفصیلات فراہم کریں۔بعض ٹیچروں کی دہشت گردی سے مبینہ تعلقات میں گرفتاری کے بعد مذکورہ مدرسے حکومت کی نظر میں اگئے ہیں۔

ریاستی انتظامیہ نے تین مدرسوں کو بھی منہدم کردیاہے‘ وہیں کچھ ایسے ہی ادارں کو عوام نے گرادیا ہے۔

وہیں اس اقدام پر تنقید کی جارہی ہے او رریاستی حکومت اس کی مدافعت میں ہے۔ تازہ آخری تاریخ کا تعین چہارشنبہ کے روز ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) بھاسکر جیوتی مہانتا کی ایک اجلاس میں شرکت کے دوران کیاگیا ہے۔

ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہاکہ مذکورہ مدرسوں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈائرکٹر برائے سکنڈری تعلیم کے پاس اپنی تفصیلات پیش کریں۔

واضح رہے کہ 47لوگ بشمول کچھ مدرسہ ٹیچرس پچھلے چھ ماہ میں القاعدہ برائے برصغیر ہند(اے کیو ائی ایس) او رانصارللہ بنگلہ ٹیم(اے بی ٹی) ماڈیولس کے تحت گرفتار گئے ہیں