آسٹریلیائی کوہ پیما کے ٹو سرکرنے کی مہم کے دوران گرنے سے ہلاک

   

کینبرا: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سفاک پہاڑ یا ’سیویج ماؤنٹین‘ بھی کہا جاتا ہے۔ سینکڑوں غیرملکی اسے سر کرنے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ سرد موسم اور برفانی تودے کے ٹو کی مہم جوئی کو انتہائی خطرناک بنا دیتے ہیں۔ پاکستان میں واقع کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران گرنے سے ایک آسٹریلیائی کوہ پیما ہلاک ہوگیا ہے۔ پاکستانی اور آسٹریلیائی حکام کے مطابق اس مہم جو کی موت کیٹو سے واپسی کے راستے میں ہوئی۔ پاکستانی حکام کے مطابق اس آسٹریلین کوہ پیما کے ساتھ ایک دوسرا کینیڈین کوہ پیما بھی تھا، جو تاحال لاپتہ ہے، اور اس کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔