آسکر2023۔ آر آر آر کے ’ناتو ناتو‘ نے بہترین حقیقی گیت ایوارڈ جیتا

,

   

آسکر س کے زمرے ’حقیقی گیت‘میں نامزد ہونے والا پہلا تلگو گیت’ناتو ناتو‘ ہے۔
لا س اینجلس۔ تاریخ رقم ہوئی‘ کئی ہندوستانیوں کے خواب آخر کار پورے ہوئے کیونکہ ٹیم ’آر آر آر‘ ملک کو خوشی دی اپنے آر آر آر پاؤر پیاک کے گانے ”ناتو ناتو‘ نے آسکر کے ”حقیقی گیت‘ میں جیت حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیاہے۔

ریہانہ اور لیڈ ی گا گا جیسے بڑے ناموں سے ’ناتو ناتو‘ نے یہ ایوارڈ چھینا ہے۔ ٹیم کی طرف سے موسیقار ایم ایم کیروانی اور گیت کار چندربوس نے اس ایوارڈ کو قبول کیاہے۔

اس بڑی تقریب میں سنگرس راہول سپلی گنج اور کالا بھیروی اور کمپوزر کے ساتھ ہدایت کار ایس ایس راجا مولی اور لیڈ ایکٹرس جونیر این ٹی آر اور رام چرن سارے موجود تھے۔

آسکر س کے زمرے ’حقیقی گیت‘میں نامزد ہونے والا پہلا تلگو گیت’ناتو ناتو‘ ہے۔اس سے قبل گلوکارؤں نے راست مظاہرہ کیا۔سب کے لئے یہ ایک لمحہ گوزیمپ لمحہ تھا جب ناتو ناتو نے آسکر کے اسٹیج پر امریکی رقصوں کے ساتھ مکمل انصاف کیا۔

امریکی ادارہ ڈانسر لاؤرن گوتلیب بھی ٹریک پر رقص کیا۔ اداکارہ دپیکا پدکون نے گیت کوسامعین کے روبرو متعارف کروایا اوراس کو ایک ”بانگر“ قراردیا۔

سامعین نے راہول ا ور کالا کی کارکردگی کو پسندکیا اور سب اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اوران کی تعریف کی

بڑی فلموں کے مقابلے میں اس گیت نے جیت حاصل کی ہے۔ فلم کی کہانی دو تلگو مجاہدین آزادی الوری سیتا رام راجو اور کومرم بھیم کی زندگی پر مبنی ہے۔ رام چرن اور جونیر این ٹی آر نے بالترتیب یہ کردار ادا کئے ہیں۔

دنیا بھر میں اس فلم نے 1200کروڑ کی کمائی کی ہے۔ عالیہ بھٹ‘ اجئے دیوگن اور شریا سرن نے بھی اس فلم میں اداکاری کی ہے۔آسکر کے زمرے ”بہترین دستاویزی مختصر فلم“ میں اس سے قبل ”ایلفینٹ ورشپرس“ کو ہندوستانی دستاویزی فلم میں ایوارڈ ملا تھا۔

اس اعزاز کوحاصل کرنے کے لئے پرڈیوسر گونیت مونگا کے ساتھ ہدایت کار کارتیکی گونزالویس شہہ نشین پر پہنچے تھے۔