آن لائن گیم خریدنے کاجنون،8 سالہ بچہ نے والد کے اکاؤنٹ سے 18,000روپے سرقہ کرلیا۔

,

   

لکھنؤ(اترپردیش): محض ایک 8سال کے بچہ نے آن لائن گیم خریدنے کیلئے اپنے ہی والد کا بنک اکاؤنٹ سے 18,000روپے سرقہ کرلئے۔ یہ و اقعہ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیش آیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق لڑکے آن لائن گیم کرائے سے کھیلنے کا شوق تھا۔ ابتداء میں 80روپے کرایہ سے گیم کھیلا کرتا تھا۔بعد میں ا سے گیم کھیلنے کی عادت اتنا برا اثر کرگئی کہ اسے چوری کرنے پر مجبو رکردی۔

اس لڑکے کے والد چل رہے گنیش پوجا کے لئے شہر کے ہی ایک مندر گئے تھے۔ اسی دوران انہیں موبائیل فون پر ایک مسیج موصول ہوا جس میں انہیں 18,000روپے ان کے اکاؤنٹ سے نکالے جانے کی اطلاع دی گئی تھی۔ والد نے اس کی شکایت سائبر پولیس سے کی۔ پولیس سائبر سیل آفیسر ابھئے مشرانے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلاکہ متاثرہ شخص کا بنک اکاؤنٹ ای۔ والیٹ سے منسلک تھا جس سے کسی دوسرے شخص نے ای پیمنٹ کردی ہے۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملہ میں ان کا موبائیل نمبر استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آن لائن فری فائر سرواویل گیم میں ڈائمنڈ خرید نے کے لئے متاثرہ کے بچہ نے ہی اپنے والد کے اکاؤنٹ سے رقم کا سرقہ کیا۔ بعد ازاں پولیس نے والد او ربچہ کی کونسلنگ کی۔

واضح رہے کہ فری فائر ایک آن لائن گیم ہے جو صرف اینڈرائڈ فونوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس گیم میں آخری میں جیتنے والے کو بھاری انعام دیا جانے کا دعوی کیا جاتا ہے۔