آوارہ کتے کا ایک لڑکے پر حملہ‘ حیدرآباد میں پیش آیا واقعہ۔ ویڈیو

,

   

پچھلے ماہ اسی طرح کا واقعہ حیدرآباد کے نندی موسلائی گوڑہ سے منظرعام پر آیاتھا جہاں ایک چھ سالہ لڑکے کو آوارہ کتے کے حملے کی وجہہ سے شدید چوٹیں ائیں تھیں۔


حیدرآباد۔ آوارہ کتے کے حملوں کا ایک اور واقعہ حیدرآباد میں پیش آیاجس میں جمعرات کے روز دلسکھ نگر میں ایک بچے شدید طور پر زخمی ہوگیاہے۔

پڑوسیوں کے فوری اقدام کی وجہہ سے مذکورہ کتے سے وہ بچے محفوظ ہوگیا‘ حالانکہ اس حملے میں شدید طور پر وہ زخمی ہوگیاہے۔

پچھلے ماہ اسی طرح کا واقعہ حیدرآباد کے بہادر پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں آنے والے نندی موسلائی گوڑہ سے منظرعام پر آیاتھا جہاں ایک چھ سالہ لڑکے کو آوارہ کتے کے حملے کی وجہہ سے شدید چوٹیں ائیں تھیں۔حادثہ کا شکار لڑکے کا علاج حیدرآباد کے نیلوفر اسپتال میں کیاجارہا ہے۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ ایک او رواقعہ میں شہر کے اندر ایک پانچ سالہ لڑکا آوارہ کتوں کی زد میں آگیا اور زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ایک اور افسوسناک واقعہ میں حیدرآباد میں گاندھی اسپتال کے اندر زیرعلاج 13سالہ لڑکی جس کا نام کوملا مہشواری تھا فوت ہوگئی ہے۔

پوچم پلی گورنمنٹ ماڈل اسکول میں وہ 7ویں جماعت میں زیر تعلیم تھی جس پر مانو کوندور منڈل ہیڈ کوارٹرس کے مضافات واقعہ پوچم پلی گاؤں میں اپنے مکان کے باہر بیٹھ اسکول ہوم ورک کرنے کے بعد آوارہ کتوں نے حملہ کردیاتھا۔

حالانکہ اس لڑکی کا علاج 40دنوں تک چلتا رہا مگر وہ زخمو ں سے جانبر نہ ہوسکی۔ تلنگانہ میں ماضی میں اس طرح کے آوارہ کتوں کے واقعات کے باوجود اب بھی ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔


حیدرآباد میں آوارہ کتوں کے حملوں کو روکنے کی ضرورت
اس طرح کے واقعات مختلف اضلاعوں میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی روک تھام کے لئے فوری کاروائی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

آوارہ کتوں کے بڑھتے حملوں کو دیکھتے ہوئے حکومت او رمتعلقہ حکام کو مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئے۔