آپریشن کا ویڈیو بنانے پرخاتون ڈاکٹر پر تنقیدیں

   

تیونس سٹی: تیونس میں ایک غیرمعمولی واقعہ میں خاتون ڈاکٹر نے آپریشن کی عکس بندی کی اور اسے ٹک ٹاک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کر دیا۔ اس حرکت سے سوشل میڈیا حلقوں میں وسیع پیمانے پر بحث چھڑ گئی۔اس لائیو براڈکاسٹ کو ہزاروں افراد نے دیکھا۔ براڈکاسٹ میں خاتون ڈاکٹر کو ایک خانگی کلینک کے آپریشن تھیٹر میں طبی ٹیم کی عکس بندی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ ٹیم ایک مریض کا آپریشن شروع کرنے والی تھی جس کے بارے میں یہ نہیں جانا جا سکا کہ آیا اسے وڈیو بننے کا علم تھا یا نہیں۔اس لائیو براڈ کاسٹ نے سوشل میڈیا پر لوگوں میں غصے کی لہر دوڑا دی۔ انھوں نے طب کے پیشے کے ضوابط اور اخلاقیات، مریض کی حرمت اور انسانی و طبی اقدار کے عدم احترام کی مذمت کی۔بعض افراد کے مطابق جو کچھ ہوا وہ ایک جرم اور نیچ حرکت ہے۔