آپسی بات چیت کے ذریعہ ہندوستان او رپاکستان مسئلے کشمیر کو حل نکالیں۔ صدر اقوام متحدہ

,

   

نئی دہلی۔ہندوستان کو اس وقت بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب اقوام متحدہ (یواین) کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیررس نے چہارشنبہ کے روز اپنے جاری کردہ بیان میں اپیل کی ہے کہ ہندوستان اورپاکستان دونوں آپسی بات چیت کے ذریعہ مسلئے کشمیر کو حل کریں۔

گوٹیرس کابیان پاکستان کی جانب سے کشمیرمعاملے کو بین الاقوامی بنانے کی کوششوں پر ایک کارضرب ہے‘ جو پہلے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل او رپھر منگل کے روز جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقو ق کونسل میں پاکستان کی جانب سے کوششیں کی گئی تھی۔

فرانس کے بائارٹیز میں پچھلے ماہ جی 7سمٹ کے ایک کونے میں اقوام متحدہ کے صدر نے وزیراعظم نریند ر مودی سے ملاقات کی اور انہوں نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے بھی بات کی تھی۔

اس کے علاوہ انٹونیو نے 9ستمبر کے روز پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی سے بھی ملاقات کی درخواست پیش کی جانے کے بعد ملاقات کی تھی۔

ہندوستان نے بارہا اس بات پر زوردیاکہ کشمیر ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے او راس میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے