آکسیجن کے کم دباؤ کی وجہہ سے دہلی میں کویڈ19کے 20مریضوں کی موت

,

   

قبل ازیں 24گھنٹوں کے وقت میں سر گنگا رام اسپتال میں کویڈ19کے 25کے قریب مریضوں کی موت ہوئی ہے
نئی دہلی۔آکسیجن کے کم دباؤ کی وجہہ سے دہلی میں جئے پور گولڈ اسپتال کے اندر جمعہ کی رات کو کویڈ19کے 20مریضوں کی موت ہوگئی۔ مذکورہ اسپتال نے قومی درالحکومت میں انتظامیہ سے جلد از جلد آکسیجن کے انتظام کی اپیل کی ہے۔

اسپتال کے بموجب ”ایک روز پہلے تک 3.5میٹریک ٹن آکسیجن کی ایک سپلائی کی جانی تھی۔ مگر یہ نصف رات کے قریب تک پہنچا۔ جب تک 20مریضوں کی موت ہوگئی تھی“۔ ڈاکٹر ڈی کے بالوجا کے ایم ڈی نے ہفتہ کی صبح ٹوئٹ کیاکہ”جئے پور گولڈ اسپتال میں اب بھی آکسیجن کا انتظار ہے۔ اسپتال پر 215کویڈ مریضوں کا انحصار ہے۔

جتنے جلد ی ہوسکے سپلائی کریں۔ مہربانی کریں ہماری مدد کریں‘ ہم کافی پریشان ہیں“۔قبل ازیں 24گھنٹوں کے وقت میں سر گنگا رام اسپتال میں کویڈ19کے 25کے قریب مریضوں کی موت ہوئی ہے

جمعرات کے روز اس وقت آکسیجن سپلائی کے لئے چوکسی شروع ہوگئی جب جمعرات کے شام تشویش ناک حالت میں 140مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا جنھیں ونٹلیٹر اور آکسیجن پر رکھا گیاتھا۔

جئے پور گولڈ اسپتال کے ساتھ مولچند اسپتال‘ ایس جی آر ایچ‘ بترا اسپتال نے ہفتہ کے روز ایس او ایس پیغام بھیج پر آکسیجن کی قلت پر پیغام دیا اور انتظامیہ سے جلد از جلد انتظام کی اپیل بھی کی تھی۔

صبح میں بترا اسپتال کے میڈیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس سی ایل گپتا نے کہاکہ اسپتال میں 350مریضوں کے لئے ایک گھنٹے کا آکسیجن ہی دستیاب ہے۔ بعدازاں 500لیٹر آکسیجن کی اسپتال کو سربراہی کی گئی۔

گپتا نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ”ہمیں 500لیٹر آکسیجن منت سماجت کے لئے 12گھنٹوں کے لئے ملا ہے۔ ہمارے یومیہ 8000لیٹر درکار ضرورت سے کم ہے۔ مناسب سربراہی کی عدم موجودگی میں ہمیں 350مریضوں کا علاج کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں“۔

دن میں 11بجے کے قریب ایس جی آر ایچ اسپتال نے دعوی کیاتھا کہ ہم کے پاس200کیوبک آکسیجن کی موجود ہے جو 15منٹ تک ہی چلے گا۔