ائی پی ایل کے مقامات۔ بی سی سی ائی نے پانچ شہروں میں میاچوں کی میزبانی کا فیصلہ کیاہے

,

   

نئی دہلی۔انڈین پریمیر لیگ(ائی پی ایل) کا2021ایڈیشن کی شروعات9اپریل سے ہوگی ’ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کے خلاف جاری کھیل کی تکمیل کے باضابطہ12دنوں بعداس کی شروعات ہوگی‘ ہفتہ کے روز بی سی سی ائی کے ایک ذریعہ یہ انکشاف کیاہے۔

تیسرے اور آٓخری ایک روز میاچ انگلینڈ کے خلاف 28 مارچ کو پونے میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی کے مقررہ عالمی کھیل کو ذہن میں رکھ کر مشہور ٹی 20معروف لیگ کا وقت مقرر کیاگیاہے۔

بی سی سی ائی کے ایک سینئر ذرائع نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”سابق میں ہم نے فیصلہ کیاتھا کہ ائی پی ایل کی شروعات9اپریل سے کریں گے اور اس کا اختتام 30مئی تک ہوگا“۔


جی سی اجلاس کے دوران رسمی منظوری
مذکورہ ذرائع نے مزیدکہاکہ ”کھیل کی تاریخوں اور مقامات کے متعلق رسمی منظوری اگلے ہفتے گورننگ کونسل اجلاس میں دی جائے گی“۔


موجودہ حالات میں جب کویڈ19کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان اقدامات کو پیش نظر رکھکر بی سی سی ائی نے فیصلہ کیاکہ پانچ شہروں چینائی‘ کلکتہ‘ بنگلورو‘ دہلی اور احمد آباد کو ائی پی ایل کی میزبانی کا موقع دیاجائے گا۔


شہر ممبئی کو میاچوں کی میزبانی کے لئے کلیئرنس حاصل کرنا ہوگا کیونکہ مہارشٹرا ریاست میں تاخیر کے بعد معاملات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ چینائی او رکلکتہ کے لئے میاچوں کی منظوری ہوچکی ہے۔

ریاست میں مقررہ اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اگلے کچھ ہفتوں میں اس پر فیصلہ سنادیاجائے گا
سال2020کا ائی پی ایل ممبئی انڈین نے جتیا تھا


ممبئی انڈین نے 2020ایڈیشن میں جیت حاصل کی تھی جو نہایت محفوظ طریقے سے یو اے ای میں کرایاگیاتھا۔

اس کے علاوہ اسی سال جون میں ہندوستان کے اندر کھیلے جانے والے ایشیاء کپ کا موقع زیر التوا ء ہے‘ اب ہندوستان انگلینڈ کے خلاف3-1سے ٹسٹ سیریز جیتنے کے بعد ورلڈ ٹسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں رسائی کرچکی ہے۔

جون کے مہینے میں لارڈس کے میدان پر اس کا مقابلہ نیوز ی لینڈ سے ہوگا۔