ائی پی ایل 2022۔الٹتی گنتی 20دنوں کی شروع۔ کھیل کے متعلق تفصیلات جانیں

,

   

ائی پی ایل 2022میں جملہ 70میاچ ممبئی او رپونے میں چار مقامات پر کھیلائے جائیں گے۔
نئی دہلی۔مذکورہ انڈین پریمیر لیگ (ائی پی ایل) 2022مہارشٹر ا میں چا رمقامات پر 26مارچ2022سے شروع ہونے جارہا ہے۔

چونکہ اب 20دنوں کی الٹی گنتی آج سے شروع ہوگئی ہے تو ائی پی ایل کے شائقین اپنے پسندیدہ ٹیموں او رکھلاڑیوں کے کھیل سے لطف اندوز ہونے کے لئے بے چین ہیں۔

ائی پی ایل کے موجودہ سیزن میں د س ٹیمیں میدان میں خطاب حاصل کرنے کے نبرد آزما ہورہی ہیں۔ ان میں سے گجرات سوپر گینٹس اور گجرات ٹائٹنس دو نئی ٹیمیں ہیں۔


مندرجہ ذیل دس ٹیمیں جو اس ائی پی ایل میں کھیلیں گے وہ کچھ اس طرح ہیں


چینائی سوپر کنگس(سی ایس کے)


دہلی کیپٹلس(ڈی سی)


گجرات ٹائٹنس(جی ٹی)


کلکتہ نائٹ رائڈرس(کے کے آر)


لکھنو سوپر گینٹس(ایل ایس جی)


ممبئی انڈینس(ایم ائی)


پنجاب کنگس(پی بی کے ایس)


راجستھان رائیلس(آر آر)


سن رائزرس حیدرآباد(ایس آر ایچ)


رائیل چیالیجنرس بنگلورو(آر سی بی)


ماضی میں جن ٹیموں نے ائی پی ایل میں جیت حاصل کی ہے اس کی فہرست


سابق کے ائی پی ایل سیزنس میں ممبئی انڈینس نے پانچ خطاب جیتیں ہیں وہیں چینائی سوپر کنگس نے چار مرتبہ اس خطاب کو حاصل کیاہے‘ کلکتہ نائٹ رائڈرس نے دو مرتبہ‘ وہیں راجستھان رائیلس‘ سن رائزرس حیدرآباد اور دکن چارجرس نے ایک مرتبہ اس خطاب پر اپنا قبضہ جمایاہے۔


ائی پی ایل2022
ائی پی ایل 2022میں جملہ 70میاچ کھیلائے جائیں گے جو مہارشٹرا کے ممبئی او رپونے میں چار مقامات پر مقرر ہیں۔

جس میں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم‘ بار بون اسٹیڈیم‘ ڈی وائی پٹیل اسٹڈیم او رپونا کا ایم سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم شامل ہے


فائنل میاچ کے مقام پر ابھی تعین نہیں کیاگیاہے۔ اس کا بعد میں بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ (بی سی سی ائی) اعلان کرے گا۔