ابوظہبی این آر ائی کشمیرمیں فلم سٹی تعمیرکریں گے

,

   

این آر ائی صنعت کار بی آر شیٹی نے اعلان کیاہے کہ وہ کشمیر میں فلم سٹی کھولیں گے اور کشمیر کے لئے اپنے آبائی ملک میں فلم صنعت کو فروغ دیں گے

جدہ۔ خلیج کے ممتاز این آر ائی بی آر شٹی نے جموں اور کشمیر میں فلم انڈسٹری قائم کرنے کے اپنے منصوبے کااعلان کیاتاکہ اپنے آبائی ملک میں فلم انڈسٹری کو فروغ دیاجاسکے۔

مذکورہ فلم سٹی کے داائرے میں بارہ اسکوئر کیلو میٹر اور انے والوں کے لئے ویلکم رہے گا۔ مسٹر شٹی نے کہاکہ انہیں پہلے ہی جموں کشمیراو رلداخ سے اراضی کی پیشکش ملی ہے۔

بی آر شٹی جو این ایم سی ہلت کیر اور فینانسل ٹکنالوجی کے بانی‘ عربین بزنس کی شروعات کرنے والے ہیں نے کہاکہ ”سیاست اورفلموں کی شوٹنگ کے لئے میں جموں کشمیر میں فلم سٹی قائم کرنے جارہاہوں جو نہایت پرلطف جگہ ہے“۔

پچھلے ماہ وزیراعظم نریندر مودی یواے ای گئے تھے اس وقت اعلی صنعت کار جس میں مسٹر شٹی بھی شامل تھے نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کا عہد لیاتھا۔

مسٹر شٹی جموں اور کشمیرمیں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عہد لیاتھا اور ماباقی پانچ ملین نیوانڈیاڈیولپمنٹ فنڈ کے اعلان کیاتھا۔

مذکورہ دورہ ایسے وقت میں آیاتھا جب حکومت کی جانب سے ارٹیکل370کو برخواست کرتے ہوئے جموں اور کشمیر کو خصوصی درجہ سے محروم کردیاگیاتھا۔

اس سے غیر مقامی لوگوں کے لئے جموں اور کشمیرمیں جائیدادوں کی خریدی ممکن ہوگئی تھی۔

مسٹر شٹی پچھلے کچھ سالوں سے ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں اپنی دلچسپی دیکھاتے آرہے ہیں۔ سال2017میں مہابھارت نامی فلم میں ایک ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیاتھا۔

قرض میں ڈوبے بے روزگار نوجوان جو 1970کے ابتدائی سالوں میں ایک ٹی شرٹ کے ساتھ دبئی ائے آج دنیا کا سب سے کامیاب ترین کاروباری ہے‘ جس کے تحت 40ہزار کے قریب ملازمین کام کرتے ہیں