اتراکھنڈ۔ ہلدوانی تشدد میں چار ہلاکتیں

,

   

پولیس کے 100سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں
نینی تال۔ایک سینئر اہلکار نے کہاکے مخالف غیر مجاز قبضوں پر چلائی جانے والی تحریک کے دوران ہلدوانی کے بند پھول پورا علاقے میں پیش ائے تشدد کے بعد چار کی موت اور 100سے زائد پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر اے پی انشومان نے کہاکہ ”بندھ پھول میں پیش ائے تشدد میں چار کی موت اور 100سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔تشدد کے بعد ضلع ایڈمنسٹریشن نے انٹرنٹ خدمات کو بند کردیا ہے اور اسکولوں کالجوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں

۔نینی تال ضلع ایڈمنسٹریشن نے کہاکہ ”ہلدوانی کے بند ھ پھول پورا میں تشدد میں چار لوگوں کی موت اور100سے زائد زخمی ہونے کے بعد انٹرنٹ خدمات کو بند کردیاگیا ہے۔

ایڈمنسٹریشن نے اسکولوں او رکالجوں کو بھی بند کرنے کے احکاما ت دے دئے ہیں“۔ تشدد کے بعد احتیاط کے طور پر اتراکھنڈ حکومت نے ریاست کو ہائی الرٹ پر رکھ دیاہے۔

قبل ازیں جمعرات کے روز بند ھ پھول علاقے میں مخالف غیرمجاز قبضے مہم کے دوران جمعرات کے روز تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد نینی تال ضلع کے ہلدوانی کو نیم فوجی دستوں کی چار کمپنیاں پہنچ گئی تھیں۔

اتراکھنڈ پولیس کے مطابق ادھم سنگھ نگر سے پی اے سی کی دوکمپنیاں ہلدوانی پہنچ گئی ہیں۔ اے این ائی سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل نیلیش آنند بھرنی ترجمان پولیس ہیڈ کوارٹرس نے کہاکہ ”تشدد زدہ علاقے ہلدوانی کے لئے نیم فوجی دستوں کی چار کمپنیاں بھیج دی گئی ہیں۔

اودھم سنگھ نگر سے پی اے سی کی دوکمپنیاں پہلے ہی ہلدوانی پہنچ گئی ہیں“۔

ضلع مجسٹریٹ کے حکم سے بند ھ پھول علاقے میں کرفیو نافذ کردیاگیا ہے ”فسادیوں“ کے خلاف دیکھتے ہی گولی ماردینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

قبل ازیں دن میں اتراکھنڈ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ابھینو کمار نے داخلی امور کی وزرات کو زائد نیم فوجی دستے ارسال کرنے کی ایک درخواست کی تھی۔ ڈی جی پی کمار نے کہاکہ ”شام 4بجے کے قریب عدالت کے حکم کے مطابق ہلدوانی کے بندھ پور میں ضلع ایڈمنسٹریشن اور پولیس نے مخالف غیر مجاز قبضے ایک مہم کی شروعات ایک مشترکہ ٹیم نے کی تھی۔

اس مہم کی مخالفت کرتے ہوئے کچھ شرپسندوں نے پتھر اؤ کیااور توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔ الزام تو یہ بھی لگ رہا ہے کہ غیر قانونی آتشی اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے پولیس پر کھلی فائرینگ بھی کی گئی ہے“۔کمار نے مزیدکہاکہ ”ایم ایچ اے سے ریاستی حکومت زائد پولیس دستوں کی مانگ بھی کرتی ہے۔

ایم ایچ اے نے اب تک ہمارے ایڈیشنل سنٹرل فورسیس کے چارکمپنیوں کی دستیابی کو یقینی بنایاہے“۔


انہوں نے مزیدکہاکہ تاہم حالات قابومیں ہیں۔ دریں اثناء چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے بھی لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے