اتراکھنڈ میں جلد ہی یو سی سی لاگو کیاجائیگا۔ چیف منسٹر دھامی

,

   

سادھوی رتمبرا کے ”سنیاس‘‘ کو 60ساٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر ورندا ون کے وٹ سالیاگرام میں ایک روز قبل منعقدہ شاشتی پورتی مہااتسو میں دھامی نے کہاکہ بہت جلد اس کے نفاذ پر بل اسمبلی میں پیش کیاجائیگا۔


ماتھرا۔ چیف منسٹرپشکر سنگھ دھامی نے کہاکہ اتراکھنڈ میں بہت جلد یونیفارم سیول کوڈ کا نفاذ عمل میں ائیگا۔سادھوی رتمبرا کے ”سنیاس‘‘ کو 60ساٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر ورندا ون کے وٹ سالیاگرام میں ایک روز قبل منعقدہ شاشتی پورتی مہااتسو میں دھامی نے کہاکہ بہت جلد اس کے نفاذ پر بل اسمبلی میں پیش کیاجائیگا۔

تمام مذہب کے لوگوں کے لئے مشترکہ پرسنل لاء پر مشتمل یو سی سی ہے۔

اپوزیشن پارٹیوں کو اپنی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”رام بھگتوں“ پر فائرینگ کے ذمہ دار لوگ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کبھی نہیں کرتے‘ جموں کشمیر سے ارٹیکل 370برخواست نہیں کرتے جس سے ریاست کو خصوصی درجہ فراہم تھا اورتین طلاق کو ختم نہیں کرتے۔

دھامی نے کہاکہ ایودھیامیں رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر کا وعدہ 22جنوری کو اس وقت پورا ہوجائیگا جب وزیراعظم نریندر مودی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سادھوی رتمبرا کو ”وتسالیا“ اورماں کی علامت قراردیتے ہوئے دھامی نے ان کی لمبی عمر کی خواہش کی تقریب میں موجود پجاریوں سے آشیرواد کی گوہار لگائی۔

دھامی نے کہاکہ ”رام جنم بھومی تحریک میں ان ک دئے گئے لکچروں سے میں متاثرہواہوں“ اور مزیدکہاکہ سادھوی رتمبرا کے پیار اور آشیرواد نے انہیں مزید جوش اور طاقت کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کی ترغیب دی ہے۔