اترپردیش۔ امیتھی میں غیرقانونی تعمیر کردہ مدرسہ کو منہدم کردیاگیا

,

   

امیتھی ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار مشرا نے کہاکہ ”عدالت کے احکامات کے بعد‘ مذکورہ مدرسہ کو منہدم کردیاگیاہے۔چارہ گاہ کی زمین پر یہ غیر قانونی تعمیر کیاگیاتھا“


امیتھی۔ ضلع انتظامیہ نے امیتھی میں چارہ گاہ کی زمین پر غیرقانونی تعمیر مدرسہ کو منہدم کردیاہے۔ گوری گنج علاقے میں تانڈا بنڈہ ہائی وے سے متصل گوجاتولا گاؤ ں کے اس مدرسہ کو پولیس کی بھاری جمعیت کی موجودگی میں منہدم کیاگیاہے۔

سال2009سے یہ چلایاجارہا تھا اور ایک مقدمہ مقامی عدالت میں زیر دوراں تھا۔ تاہم پچھلے دوسالوں سے اس عمارت میں تعلیمی کام ہٹادیاگیاتھا۔امیتھی ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار مشرا نے کہاکہ ”عدالت کے احکامات کے بعد‘ مذکورہ مدرسہ کو منہدم کردیاگیاہے۔

چارہ گاہ کی زمین پر یہ غیر قانونی تعمیر کیاگیاتھا“۔

امیتھی ضلع ایڈمنسٹریشن نے مدرسہ کے مالک پر 2.24لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیاہے۔

غیر تسلیم شدہ مدرسوں کے متعلق اترپردیش حکومت نے ایک سروے کاحکم دیاہے (جو اب بھی جاری ہے) تاکہ اساتذ ہ کی تعداد‘ نصاب‘ وہاں پر موجود بنیاد ی سہولتیں اور ان کا الحاق کہ آیاوہ کسی غیر سرکاری تنظیموں کی نگرانی میں چلا یاجارہا ہے اس کی معلوما ت حاصل کرسکیں۔ان مدرسوں کے معاشی ذرائع کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔