اجئے مشراء آئی اے ایس ‘ بحیثیت پرنسپل سکریٹری وظیفہ حسن پر سبکدوش

   

حیدرآباد ۔ حیدرآباد۔ممتاز اردو داں آئی اے ایس آفیسر جناب اجئے مشرا مختلف عہدوں کو بخوبی نبھاتے ہوئے بالآخر 36 سالہ خدمات کے بعد بحیثیت پرنسپل سکریٹری توانائی کے 31 جولائی 2020 کو وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوگئے۔اس موقع پر جناب اجئے مشرا نے کہا کہ وہ نہ صرف اردو داں ہیں بلکہ وہ شاعری کا بہترین ذوق بھی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے سا تھ انکی دیرینہ روابط کا بھی تذکرہ کیا اور سیاست کی اردو زبان خدمات کی بھر پور ستائش کی۔اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں کا بھی خاص طور پر ذکر کیا۔ دوران گفتگو انہوں نے اپنے دیرینہ تجربات اور مختلف تاریخی واقعات پر پھر پور روشنی ڈالی۔ اور انہوں نے کہا کہ وہ اگرچہ کہ وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوچکے ہیں اسکے باوجود مزید سرکاری خدمات انجام دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔اگر حکومت تلنگانہ انکو بحیثیت مشیرکے عہدہ کی پیشکش کرتی ہے تو وہ قبول کرنے سے پس و پیش نہیں کرینگے۔