اجمیر درگاہ کے سربراہ نے عوام او رسیاسی قائدین سے ہریانہ میں امن برقرار رکھنے کی اپیل کی

,

   

تصادم کے سبب دونوں برداریوں سے شروع ہونے والے تشدد میں چھ لوگ مارے گئے ہیں
جئے پور۔ اجمیر درگاہ کے روحانی رہنماء زین العابدین علی خان نے ہریانہ میں فساد زد ہ ضلع نوح میں امن کو برقرار رکھنے کی عوام اور سیاست دانوں سے اپیل کی ہے اور کہاکہ ایک مہذب سوسائٹی کے لئے مذکورہ ماحول دردناک اور نقصاندہ ہے۔

خان نے نوح کے واقعہ پر ایک بیان جاری کیا اورکہاکہ نفرت او رفرقہ پرستی ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کوغلط سمت لے جائے گا۔

انہو ں نے کہاکہ ”میں ہریانہ میں تمام مذاہب اورطبقات کی عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ امن اورصبر کے لئے کام کریں اور ایک ذمہ دار ہندوستانی ہونے کاثبوت دیں۔

دونوں کمیونٹیوں کے ذمہ دارافراد اگے ائیں اور موجودہ ماحول کوپرسکون بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں“۔

خان نے سیاست دانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ تحمل برتیں اور ایسے کوئی بیان نہ دیں جس سے عوام کے جذبات مشتعل ہوں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ”ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں امن کو برقر ار رکھنے کے لئے ہر کوئی اجتماعی کوشش کرے“۔

پیر کے روز جب وی ایچ پی کی ”برج منڈل جل ابھیشیک یاترا“ کو نوح کے کھڈیلا موڑ کے قریب نوجوانوں کے ایک گروپ نے مبینہ روک لیا اور جلوس پر پتھراؤ کیا۔

کاروں کو جلادیاگیاہے۔تصادم کے سبب دونوں برداریوں سے شروع ہونے والے تشدد میں چھ لوگ مارے گئے ہیں۔