احتجاج کی برخواست کا اعلان کرتے ہوئے پرینکا نے یوپی حکومت پر ’افرتفری‘ پھیلانے کا لگایا الزام

,

   

پرینکا نے مزیدکہاکہ افرتفری ریاستی حکومت کی جانب سے پھیلائی گئی ہے اور تعجب اس بات کاہے کہ اس کو وزیراعظم کی منظوری حاصل ہے۔
لکھنو۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دو سے ڈھاٹی گھنٹے کے بعد اپنا ’مون برت‘ ختم کردیا او رکہاکہ یہ احتجاج اترپردیش میں پھیلی افرتفری کے خلاف تھا۔

رپورٹرس سے سرسری بات کرتے ہوئے پرینکا نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز اپنے واراناسی دورے کے دوران کہاتھا کہ یوگی ادتیہ ناتھ نے کویڈ19وباء کا بڑی کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیاہے اور اب یوپی ترقی کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ”مذکورہ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے وباء کے دوران پنچایت الیکشن کرائے جس کے بعد متعدد ٹیچرس جو انتخابی ڈیوٹی پر تھے کویڈ کی وجہہ سے جانبر نہ ہوسکے۔

بی جے پی کو توقع کے مطابق نتائج نہیں ملی جس کے نتیجے میں اس نے تشدد‘ دھمکیاں‘ اکسانے او ریہاں تک دوسری او رتیسری مرحلے کے انتخابات میں اغوا کاکام بھی کیاہے۔

عورتوں کو دھمکیاں گیا‘ ان کے کپڑے پھاڑے گئے اور امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کو بھی پھاڑدیاگیا‘ کیایہ جمہوریت ہے“۔پرینکا نے مزیدکہاکہ افرتفری ریاستی حکومت کی جانب سے پھیلائی گئی ہے اور تعجب اس بات کاہے کہ اس کو وزیراعظم کی منظوری حاصل ہے۔