استنبول کے بوسفورس باکسنگ ٹورٹمنٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی نکہت زرین

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین استنبول کے بوسفورس باکسنگ ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ وہ 51کے جی کے زمرے میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

تلنگانہ ٹوڈے کی ایک خبر کے بموجب مذکورہ ٹورنمنٹ15سے 21مارچ کو مقررہے۔ انتخاب کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ اسپورٹس اتھاریٹی چیف اے وینکٹیشوار ریڈی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

درایں اثناء چھ مرتبہ چیمپیئن رہیں ایم سی میری کام جو اسی زمرے سے تعلق رکھتی ہیں کو ٹورنمنٹ سے باہر کردیاگیاہے۔

حال ہی میں اسپین میں منعقدہ 35واں باکسام انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے لئے انہوں نے براؤنز میڈل جیتا ہے


بہت مشکلا ت کاسامنا کرتے ہوئے نکہت آگے بڑھی ہیں
جمعرات کے روز”واچ از مووی“ کو لانچ کرنے کے بعد نکہت زرین نے کہاکہ زندگی میں بہت مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے وہ آگے بڑھی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ ان کے والد بھی کہاکرتے تھے کہ ”باکسنگ عورتوں کے لئے نہیں ہے“۔انہوں نے مزید ”میرے والد کے الفاظ نے باکسنگ میں ایک کیریر بنانے کے لئے مجھے اکسانے کاکام کیاہے“۔